سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے تین روزہ سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے عبوری کمیٹی ایل سی سی اے کے سربراہ سردار سعادت علی خان کے مطابق ٹورنامنٹ یکم جون سے 19جون تک کھیلا جائے گا جس میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی دو دو ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کے میچز ایل سی سی اے گراونڈ ، اتفاق گراونڈ ایل آر سی اے اور سٹیگ کرکٹ گراونڈ ماڈل ٹاون میں کھیلے جائیں گے سردار سعادت علی خان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام ملحقہ زونز کو مذکورہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ایسٹ زون کے ٹرائلز مورخہ 26مئی ، ویسٹ زون کے ٹرائلز مورخہ 27 مئی اور نارتھ زون کے ٹرائلز مورخہ 28مئی کو ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کلبز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرائلز میں حصہ لینے کے لیے اپنے کلب کے لیٹر ہیڈ پر لڑکوں کے نام متعلقہ زون کے سیکرٹری کو 25 مئی تک جمع کرائیں اس کے ساتھ ساتھ گریڈ ون ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے لیے اپنے محکمہ جات کی طرف سے این او سی فراہم کریں سردار سعادت علی خان نے مزید کہا کہ ہر زون کی سلیکشن کمیٹی میں ایک نمائندہ ریجن ، ایک سابق ٹیسٹ /انٹرنیشنل کھلاڑی اور ایک نمائندہ زون کی طرف سے مقرر کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ریجنل نمائندہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ایل سی سی اے کی طرف سے نامزد کیا جائے گا جن میں سے ایک چیف سلیکٹر ہو گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی