پنجاب میں فروغ تعلیم کے کاموں کو پوری دنیا نے مانا،شیرعلی گورچانی

پنجاب میں فروغ تعلیم کے کاموں کو پوری دنیا نے مانا،شیرعلی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپیشل رپورٹر)قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے ملنے والے اچھے نتائج کو پوری دنیا میں مانا گیا ہے موجودہ دور میں شفاف تعلیمی نظام نے امیر اور غریب کا فرق ختم کر دیا ہے اب و ہی بچہ اول پوزیشن حاصل کرے گا جو محنت کرئے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور امریکن سکول سسٹم سے آئے24رکنی طلبہءکے وفد سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ سے آگاہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مستقبل کے معماروں کے لئے پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیے ہیں تا کہ وہ یہاں ہونے والی قانون سازی دیکھ کر سیکھیں آج کا نوجوان پاکستان کا کل ہے اور اپنے کل کو سنوارنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر نوجوان نسل کی رہنمائی کرنی ہو گی ہمارے قائدین پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دلی لگاﺅ رکھتے ہیں ، ہمارا یہ قوم سے وعدہ ہے کہ بحرانوں سے پاک اور ترقی یافتہ پاکستان کا تحفہ عوام کو دے کر دم لیں گے ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گاوہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے حق کے لیے لڑنا جانتی ہیں ملک کو موجوہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا سکیںبعد اذاں وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا گیا۔