انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے ٗکوشل پریرا

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے ٗکوشل پریرا

لندن ( نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کوشل پریرانے اس امید کا ااظہار کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سری لنکا اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ کی بہترین ٹیمیں ہیں اور اس دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک روزہ سیریز کے حوالے سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ اگر کھلاڑی ایک جان ہوکر میدان میں اترے تو ہمیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی