ملکی مفادات پر ضرب لگانےوالے قومی مجرم ہیں،سردار محسن عباسی

ملکی مفادات پر ضرب لگانےوالے قومی مجرم ہیں،سردار محسن عباسی

لاہور(پ ر)ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ قومی مفادات پرضرب لگانے والے قومی مجرم ہیںضمیرفروش اوروطن فروش قابل رحم نہیں ہوسکتے ،ان کاانجام دنیا کیلئے دیدہ عبرت ہوگاپاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جہاں کسی کو اسلامی تعلیمات اورمشرقی اقدار کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی آزادی اظہار کامطلب انسانوں یااداروں کی توہین کرنا نہیںہوتا اسلامی جمہوریہ پاکستان مادرپدرآزادی کامتحمل نہیں ہوسکتاوہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سردارمحسن عباسی اوراقبال سندھو نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی برقراررکھنے کیلئے ایک جامعہ ضابطہ اخلاق کی تیاری اورپاسداری ناگزیر ہے کسی ٹی وی چینل کومارننگ شوزکی آڑ میں اخلاق باختہ پروگرام آن ائیر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی آزادی اظہار کا شور مچانے اور اپنے حقوق کاتقاضاکرنیوالے اپنا فرض ادا کیوں نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی بقاءکیلئے انسانی رویوں میں توازن اوراعتدال کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا بابائے قوم ؒ مادروطن پاکستان کواسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے داعی اورحامی تھے لہٰذاءپاکستان میں ہندوازم کوفروغ دینے کی سازش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ آج بھی تروتازہ اورایک زندہ حقیقت ہے ،بھارت کی ثقافتی یلغار کے باوجود جس وقت بھی نریندرمودی پاکستان کیخلاف جارحیت کی حماقت کرے گا،پاکستان کے غیور لوگ دشمن ملک کودندان شکن جواب دیں گے۔کستان کاوجودقدرت کامعجزہ اوربیش قیمت تحفہ ہے ،اس کی حفاظت کیلئے ہم مربھی سکتے اوردشمن کوماربھی سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1