لاس ویگاس اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

لاس ویگاس اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا


نیویارک (نیٹ نیوز ) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاس ویگاس اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکی شہر نیویارک کریگا اور اس کی کل انعامی رقم 10 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔ 25مئی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں 12 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 16 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جس میں پاکستان کے شاجہان خان بھی شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے راؤنڈ ون کا آغاز 22مئی سے ہوگا جبکہ کوائرٹر فائنل 23مئی کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل 24مئی جبکہ فائنل 25مئی کو کھیلے جائیں گے ۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی