سری لنکن ٹیم فارم میں ہے ایک روزہ سیریز سنسنی خیز ہوگی ایان بیل

سری لنکن ٹیم فارم میں ہے ایک روزہ سیریز سنسنی خیز ہوگی ایان بیل

 لندن( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ایان بیل نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کلاس ٹیم قرار دیا ہے اور کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف کامیابی میں تمام سری لنکن کھلاڑیوں نے اہم کرادار ادا کیا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساںادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ واحد ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ انگلینڈ کی ٹیم کامیابی اپنے نام نہیں کرسکی ۔ انہوںنے کہاکہ اس میچ میں سری لنکن ٹیم نے اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اسے کامیابی ملی ۔ ایک روزہ سیریز کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوگا اور انگلینڈ کی ٹیم کے مہمان ٹیم کو اپنے ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی