امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میٹنگ میں 100 میٹر کی دوڑ جیت لی

امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میٹنگ میں 100 میٹر کی دوڑ جیت لی

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میٹنگ میں 100 میٹر کی دوڑ سال کے بہترین وقت میں جیت لی، شنگھائی میں ہونے والی مردوں کی 100 میٹر کی دوڑ میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے خوب دوڑ لگای، امریکی ایتھلیٹ مقررہ فاصلہ سال کے بہترین وقت 9.92 سیکنڈز میں طے کیا۔ امریکہ کے نیسٹا کارٹر دوسرے نمبر پر رہے، ویمنز400 میٹر کی دوڑ میں جمیکا کی نوولین ویمنز نے میدان مار لیا۔ جمیکن ایتھلیٹ 50.31 سیکنڈز کے ساتھ نمایاں رہیں، مینزپال والٹ ایونٹ میں فرانس کے اولمپک چیمپیئن رینوڈلیونی نے باآسانی اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ فرانسیسی ایتھلیٹ نے 5.92 میٹر کی بہترین جمپ لگا کر میدان مارا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی