فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان میں تیار فٹ بال شامل

فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان میں تیار فٹ بال شامل

سیالکوٹ (آئی این پی)برازیل میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان میں تیار فٹ بال بھی شامل ہوں گی۔سیالکوٹ کا فٹبال ورلڈ کپ کے لیے گیندیں بنانے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ یہ موقع ملا ہے پاکستانی صنعت کار خواجہ اختر کو جنہیں اپنا خواب پورا کرنے کے لیے صرف تینتس دن ملے۔ چینی کمپنی کی جانب سے ایڈیڈاس کو فٹبال کا آرڈر پورا کرنے سے معذرت پر پاکستانی صنعت کار نے ایڈیڈاس کو سیالکوٹ آنے کی دعوت دی جنہوں نے ان کی مشینری کو پتھر کے زمانے کا قرار دے کر ان کی پیش کش مسترد کردی۔ اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے پاکستانی صنعت کار نے چھ مہینے کا کام ایک مہینے میں کرکے تینتیس دن میں تمام جدید مشنریز اور آلات نصب کروا لئے۔ انہوں نے پروڈکشن لائن تیار کی اور عالمی معیار کی فٹ بال بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستانی ٹیم تو فٹبال ورلڈ کپ میں نہیں پہنچی لیکن پاکستان کی بنائی ہوئی گیندیں ورلڈ کپ میں ضرور پہنچ گئی ہیں۔ خواجہ اختر کے ساتھ ساتھ ان کے ملازمین بھی بے چینی سے فٹبال ورلڈ کپ کے منتظر ہیں تاکہ اپنی تیارکردہ گیندوں کو گول پوسٹ سے ٹکراتے ہوئے دیکھ سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی