ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ،قومی سائیکلسٹ کل روانہ ہونگے

ایشین سائیکلنگ چیمپن شپ،قومی سائیکلسٹ کل روانہ ہونگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمئپن شپ میں شرکت کےلئے کل آستانہ ، قازقستان روانہ ہوگی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ کے مطابق8 رکنی ٹیم میں غلام حسین، فیصل ظہیر، ذیشان علی، عابد، طاہرمحمود ، احسن عباسی، نجیب اللہ اور ساجد شامل ہیں جبکہ کرنل اصغر بودلہ کو منیجر، ناصر کو اسسٹنٹ منیجر اور جاوید خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ایشین سائیکلنگ چیمئپن شپ میں میزبان قازقستان سمیت ،جنوبی کوریا، جاپان ، چین، بھارت، سری لنکا، ایران، پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی