قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 12 جون سے راولپنڈی میں کھیلی جائےگی

قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 12 جون سے راولپنڈی میں کھیلی جائےگی

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ 12 جون سے راولپنڈی میں کھیلی جائےگی ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) نسیم بٹ کے مطابق چمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، خیر پختونخواہ ، اسلام آباد ، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان واپڈا سمیت کئی دوسرے محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرےگی ۔ یہ چمپئن شپ 17 جون تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی