سپینش فٹبال لیگ لالیگا، کرسٹیانورونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

سپینش فٹبال لیگ لالیگا، کرسٹیانورونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

میڈرڈ( نیٹ نیوز) سپینش فٹبال لیگ لالیگا کا ٹائٹل تو اٹلیٹکو میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا تاہم گول اسکوررز میں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانورونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کرسٹیانورونالڈو نے سیزن کے آغاز سے ہی بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے سیزن میں کل 31 گول کئے اور اپنی ٹیم کو متعدد میچوں میں کامیابی دلوائی۔ دوسرے نمبر پر بار سلونا کے لائنل میسی رہے جنہوں نے 28 گول کئے جبکہ چیمپیئن اٹلیٹکو میڈرڈ کی طرف سے ڈیاگوکوسٹا نے 27 گول کئے۔ بارسلونا کے سانچز نے 19 جبکہ ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما نے 17 گول داغے۔ چیمپیئن شپ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے 38 میں سے 28 میچ جیتے اور 90 پوائنٹس اپنے نام کئے۔ بارسلونا اور ریال میڈرڈ نے 27,27 میچ جیتے، دونوں کے 87,87 پوائنٹس تھے تاہم بارسلونا کے خلاف 33 گول ہوئے۔

 اور وہ دوسرے نمبر پر رہی، ریال میڈرڈ کے خلاف 38 گول ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی