بھارتی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ ہو گئی

بھارتی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ ہو ...

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ ہو گئی۔ میگا ایونٹ 31 مئی سے ہالینڈ میں شروع ہو گا جس میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، سپین اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 31 مئی کو بیلجیئم کے خلاف ابتدائی میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

 بھارتی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی