امریکن نیشنل باسکٹ بال ¾انڈیانا پیسرز نے میامی ہیٹ کو ہرا دیا

امریکن نیشنل باسکٹ بال ¾انڈیانا پیسرز نے میامی ہیٹ کو ہرا دیا

انڈیانا(نیٹ نیوز ) امریکن نیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں انڈیانا پیسرز کی ٹیم نے میامی ہیٹ کو شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست انڈیانا میں این بی اے بیسٹ آف سیون سیریز کا فائنل کھیلا گیا ، تیسرے کوارٹرز تک پیسرز کے کھلاڑی چھائے رہے ۔ انہوں نے حریف ٹیم میامی کے خلاف اٹھارہ پوائنٹس کی برتری قائم رکھی ۔ میزبان پیسرز کا یہ جارحانہ کھیل چوتھے کوارٹر میں بھی جاری رہا ۔ جب پیسرز ٹیم میامی ہیٹ کو 88 کے مقابلے میں 104 پوائنٹس سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی ۔ فاتح ٹیم کے سٹار کھلاڑی پال جارج نے 24 پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا ۔ اس شاندار فتح کے بعد پیسرز کو بیسٹ آف سیون سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی