انڈین پریمیئر لیگ میں نسبتاً غیر معروف پلیئرز چھاگئے

انڈین پریمیئر لیگ میں نسبتاً غیر معروف پلیئرز چھاگئے

ممبئی( نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کے نام ساتھ ہی بے پناہ پیسہ ذہن میں آجاتا ہے۔ ایونٹ میں ٹیموں نے کامیابی کے حصول کیلیے کئی بڑے کھلاڑیوں کو منہ مانگے داموں خریدا ہے لیکن ساتویں سیزن میں غیر متوقع طور پر نسبتاً غیر معروف پلیئرز ان کے مقابلے میں زیادہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کرس گیل،ویرات کوہلی، کیون پیٹرسن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ سب سے بڑی مثال بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتھک کی ہے جو رواں برس کے مہنگے ترین کرکٹر ہیں۔ انہیں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ساڑھے 12کروڑ روپے میں خریدا ہے لیکن وہ12مقابلوں میں 305 رنز ہی بناسکے ہیں۔ اسی ٹیم نے انگلش پلیئر کیون پیٹرسن کو نو کروڑ روپے میں خریدا اور کپتانی بھی دی لیکن وہ9مقابلوں میں صرف 192رنز بناسکے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے اس سال کرس گیل کی پرفارمنس بھی مایوس کن ہے۔ ساڑھے 9 کروڑ انڈین روپے کے عوض اس سال کے لیے بنگلور میں برقرار رکھے گئے گیل نے انجری کے باعث صرف 8میچز کھیلے اور محض 21 کی اوسط سے 190رنز بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی