آئی پی ایل ٗ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور آج مدمقابل

آئی پی ایل ٗ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور آج مدمقابل


ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے آج کھیلے جانے والے میچ پہلے میچ میں کلکتہ کا مقابلہ بنگلور جبکہ دوسرے میچ میں چنائی کا مقابلہ حیدر آباد کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ پہلے میچ کی میزبانی کلکتہ جبکہ دوسرے میچ کی میزبانی رانچی کرے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ دن 3بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ شام 4بجے شروع ہوگا ۔ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔کل کھیلے جانے والے پہلا میچ میں ممبئی کا مقابلہ دہلی کی ٹیم کے ساتھ ہوگا جبکہ پنجاب کا مقابلہ راجھستان کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ پہلے میچ کی میزبانی ممبئی جبکہ دوسرے میچ کی میزبانی چنڈی گڑھ کرے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ دن 3بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ شام 4بجے شروع ہوگا ۔ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی