ویمنز فٹبال ایشیا کپ ٗ جاپان، چین ، کوریا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ویمنز فٹبال ایشیا کپ ٗ جاپان، چین ، کوریا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہو چی منہ(نیٹ نیوز)ویمنز فٹ بال ایشیا کپ میں جاپان، چائنا، کوریا اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ سیمی فائنل میچز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلا سیمی فائنل میچ جاپان اور چائنا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل کوریا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ گروپ اے ویت نام، آسٹریلیا، جاپان اور جارڈن کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں کوریا، چین، تھائی لینڈ اور میانمار کی ٹیم کو رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچز 25 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھی25 مئی کو ہی کھیلا جائے گا ۔ویمنر فٹ بال ایشیا کپ کے ترجمان کے مطابق سیمی فائنل میچز کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے ۔