صحت کا بجٹ خرچ نہ ہونے سے عوام کو طبی سہولیات نہیں مل رہیں،ناصر رمضان

صحت کا بجٹ خرچ نہ ہونے سے عوام کو طبی سہولیات نہیں مل رہیں،ناصر رمضان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر، آمنہ الفت، اشرف چوہدری صدر لیبر ونگ لاہور ، تمکین آفتاب، سہیل چیمہ اور ریحان کیانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موت بھوک سے ہو یا جعلی دوائی سے مجرمانہ اقدام ہے چوہدری پرویزالہٰی کے دورمیں سرکاری ہسپتالوں میں اصلی دوائی بغیر سفارش کے اور مفت ملتی تھی لیکن آج ہسپتالوں سے مفت دوائی ملنا تو دور کی بات اصلی دوائی بھی نہیں ملتی وزیر اعلیٰ کی ہیلتھ ٹیم نے محکمہ صحت برباد کر دیا لاہور میں15 ہزار عطائی اور جعلی میڈیکل سٹور کام کر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انھوںنے کہا کہ محکمہ صحت کا ترقیاتی بجٹ 50% بھی خرچ نہیںہوپاتا ۔جس کی وجہ سے پنجاب کے عوام کو صحت کی دستیاب سہولتوں کا معیار دن بدن گرتاجارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1