بورڈ معاملات کرکٹ کیلئے نا قابل تلافی نقصان کا سبب بن رہے ہیں

بورڈ معاملات کرکٹ کیلئے نا قابل تلافی نقصان کا سبب بن رہے ہیں

                    لاہور( سپورٹس رپورٹر)کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کے لئے جاری مقابلے میں نقصان صرف اور صرف کرکٹ کا ہورہا ہے اور اس سے پاکستان کرکٹ کی پوری دنیا میں جو بدنامی ہورہی ہے وہ ناقابل تلافی ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے بورڈ کے موجودہ معاملات پرکیا سابق کرکٹر حنیف محمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی ضرورت ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے لیکن بورڈ میں آج کل جو معاملات چل رہے ہیں وہ کسی بھی طرح سے کرکٹ کے لئے درست نہیں ہیں اور اس سے نہ صرف کرکٹ بلکہ کھلاڑیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں سرفراز نواز نے کہا کہ معاملہ کوا ب ایک طرف ہوجانا چاہئیے کیونکہ یہ درست نہیں ہے ایک جاتا ہے اور دوسرا آجاتا ہے اس طرح کرکٹ معاملات نہیں چلائے جاسکتے یہ سلسلہ اب رکنے کی ضرورت ہے عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات درست کرنے کے لئے جلد ہی چیئرمین بورڈ کی تقرری ضروری ہے لیکن جس طرح یہ سلسلہ جاری ہے یہ کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے اس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ چیئرمین کر کٹ بورڈ کرکٹ معاملات کو درست کرے اور کرکٹ ٹیم کی بہتری سمیت دیگر امور پر کام کریں لیکن جو صورتحال ہے وہ کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے اور اس معاملہ کو جلد از جلد خوش اسلوبی سے حل ہونا چاہئیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی