نجم سیٹھی اور ذکاءاشرف کی لڑائی میں کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان

نجم سیٹھی اور ذکاءاشرف کی لڑائی میں کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان
نجم سیٹھی اور ذکاءاشرف کی لڑائی میں کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان
کیپشن: iftkhar ahmed

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ابھی تک اس بات کا تعین ہی نہیں ہوسکا کہ کرکٹ بورڈ کا سربراہ کون ہے اس وقت نجم سیٹھی اور ذکاءاشرف کے درمیان جو جنگ جاری ہے وہ سب کے سامنے ہے اور اس کے حتمی نتیجہ کا سب کو شدت سے انتظار ہے یہ دو افراد کی جنگ نہیں ہے بلکہ اس سے جو نقصان ہورہا ہے اس سے ہم ابھی لاعلم ہیں اور اس کے نتائج مستقبل میں سامنے آئیں گے حال ہی میں ذکاءاشرف کی بحالی کا جب اعلان ہوا تھا تو اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ اب شائد یہ سلسلہ رک جائے گا لیکن فوری طور پر ہی ان کےخلاف کیس دائر کردیا گیا اور پھر فیصلہ نجم سیٹھی کی بحالی پر آگیا اور اب مزید چند د ن تک سماعت ملتوی کردی گئی ہے اب کیا ہوگا اس کا سب کو بہت شدت سے انتظار ہے لیکن کسی کو بھی یہ نہیں پتہ کہ یہ سلسلہ کب رکے گا اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کا جو حال ہے اور اس کی جو کارکردگی اس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے جو چیئرمین آتا ہے وہ اپنی مرضی کی ٹیم لیکر آتا ہے اور اس طرح بورڈ میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے جب تک مستقل چیئرمین کی تقرری نہیں ہوگی اس وقت تک مستقل بنیادوں پر کام نہیں ہوسکتا اور اس وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کارکنوں میں بھی بہت بے چینی پائی جاتی ہے جس کو بہت جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے اب معاملہ کہا ں جاکر رکے گا اس کے لئے انتظار کی ضرورت ہے سابق کرکٹروں نے بھی اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہئیے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے لیکن جو کچھ ہورہا ہے اس سے بھی پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ کی جگ ہنسائی ہورہی ہے اور پاکستان میں اس سے کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے امید ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی ایسا فیصلہ سامنے آئے گا جب یہ سلسلہ تھم جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ نے ابھی بہت کام کرنا ہے اور یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک معاملات ایک طرف نہ ہوجائیں بہرحال جو ہوا یہ درست نہیں ہے جو جنگ جاری ہے اب یہ انا کا مسئلہ بن گیا ہے اور اس سے نقصان صرف اور صرف کرکٹ کا ہورہا ہے۔