وزن کم کرنے کیلئے بھوکا رہنا ضروری نہیں

وزن کم کرنے کیلئے بھوکا رہنا ضروری نہیں
 وزن کم کرنے کیلئے بھوکا رہنا ضروری نہیں

  

 بوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنے کیلئے آپ کو بھوک سے بے حال ہونے اور بدمزہ کھانا کھانے کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ وزن کم ہوتا ہے کم کیلوریز والی خوراک سے جو کہ بہت پرلطف بھی ہو سکتی ہیں۔ تو مزیدار غذاﺅں کے ساتھ وزن کم کرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل غذاﺅں کو ضرور استعمال کریں۔ اس سلسلہ میں لوبیہ کا استعمال بہت کارگر ہے ان میں پروٹین اور فائبر ہوتا ہے اور یہ بھوک کو کم کر کے زیادہ کھانے سے بچاتے ہیں۔ اگر آپ کھانے کا آغاز سوپ سے کریں تو یقیناً کھانے کی کم مقدار سے آپ کی بھوک ختم ہو جائے گی۔ کھانوں کے درمیان ڈارک چاکلیٹ کھانے سے بھی آپ کے کھانے کی مقدار کم ہو جائے گی۔ انڈے کھانے سے آپ کو پروٹین ملتی ہے جس کی وجہ سے جلدی بھوک نہیں لگے گی۔ اسی طرح اگر آپ گری دار میوے جیسا کہ بادام، اخروٹ وغیرہ کھائیں تو معمول کے کھانے کی کم مقدار کی ضرورت پیش آئے گی اور آخر میں تذکرہ ہو گا سیب کا۔ سیب کے جوس کی بجائے مکمل سیب کھائیے اس سے آپ کو فائبر ملتا ہے اور دماغ کو یہ سگنل ملتا ہے کہ آپ نے کچھ کھایا ہے جو کہ جوس پینے کی صورت میں ممکن نہیں۔ مکمل سیب کھانے سے بھی آپ کی کھانے کی طلب کم ہو گی اور بھوک کنٹرول ہو گی۔

مزید : تعلیم و صحت