ٹی ایم شیخ کامستحق طا لبعلموں کی مالی مدد کےلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ

ٹی ایم شیخ کامستحق طا لبعلموں کی مالی مدد کےلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نامورصنعتکاراولڈ راوئین ٹی ایم شیخ نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طا لبعلموں کی مالی مدد کے لیے 10لاکھ روپے کا عطیہ دیا عطیہ کا چیک ٹی ایم شیخ نے جی سی یو میں پُر وقار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کے حوالے کیا،جبکہ اس موقع پر اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے۔ٹی ایم شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی مادر علمی نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور اسے لوٹانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ یونیورسٹی کے مستحق طالبعلموں کی ان کے تعلیمی میدان میں مدد کی جائے۔ وائس چانسلر نے بھی ٹی ایم شیخ کی طرف سے یونیورسٹی کے اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو10لاکھ روپے عطیہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ اس عطیہ سے گولڈن سکالر شپ کااجراءکرے گا جو ہر سال ایک طالبعلم کو میرٹ پر دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4