اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پائینرز پریمیئر لیگ کا افتتاح

اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پائینرز پریمیئر لیگ کا ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والی پائینرز پریمیئر لیگ کا افتتاح ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل، مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی اور فاسٹ باﺅلر اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر طلبا ءکی ایک بہت بڑی تعداد گراﺅنڈ میں موجود تھی پنجاب یونیورسٹی کے طلباءنے قومی کرکٹرز کا شاندار استقبال کیا کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں او رپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے پریمیئر لیگ کا افتتاح عمر اکمل نے فاسٹ باﺅلر اعزاز چیمہ کی بال پر خوبصورت شارٹ کھیل کر کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ مجھے پنجاب یونیورسٹی آ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر مواقع نہ ملنے اور معاشی معاملات کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ گلی محلے تک ہی محدود ہو کر رہ جاتا ہے قومی فاسٹ باﺅلر اعزاز چیمہ نے کہا کہ کھیل صحت مند تفریح فراہم کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم عبدالمقیت نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ میلے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ طلبا ءجمعیت کی سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں ناظم جامعہ نے قومی کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4