پنجاب یونیورسٹی، صوفیانہ ،عارفانہ کلام اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، صوفیانہ ،عارفانہ کلام اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتما م یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباءطالبات کے درمیان صوفیانہ /عارفانہ کلام اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد سنٹر فار انڈر گریجوایٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میںہوا تقریب میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ،ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسان ملک، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز شاہد محمود گل، ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر اکرم، فیکلٹی ممبران اورطلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر 70کے قریب طلبہ نے غلام فرید، بابا بلھے شاہ، میاں محمد بخش و دیگر شعراءکے کلام پیش کئے اورقومی جذبے سے بھرپور انداز میں ملی نغمے گائے ان مقابلوں میں سلیم بزمی، اسرار چشتی اور وجاہت عطرے نے ججزکے فرائض سرانجام دئیے ملی نغموں میں شعبہ سپیس سائنس کی طالبہ عائشہ انورنے پہلی ،کالج آف فارمیسی کی طالبہ مہرالنساءنے دوسری ،ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن گوجرانوالہ کیمپس کی طالبہ حافظہ شائستہ تنویراورپنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے طالب علم عمر حیات نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عارفانہ /صوفیانہ کلام میںکالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طالب علم غفران چشتی نے پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے علی حسن رضا نے دوسری، ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کی ثناءغوث نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی لاءکالج گوجرنوالا کیمپس کے طالب علم قاسم علی کو حوصلہ افزائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پرڈاکٹر احسان ملک نے نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں کیش پرائز، شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر سال 2013-14ءمیں انٹر ڈیپار ٹمنٹل قرآت ، نعت اور کوئز مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبہ میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ اسی سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتما م آج صبح 9بجے سنٹر فار انڈر گریجوایٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں انٹر ڈیپارٹمنٹل انگریزی /اردو تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مختلف شعبہ جات کے طلباءو طالبات حصہ لیں گے۔ c

مزید : میٹروپولیٹن 4