عمل سکول سسٹم نزد ڈیال ہاﺅس کے طلباءکا دورہ ایوان کارکنان

عمل سکول سسٹم نزد ڈیال ہاﺅس کے طلباءکا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عمل سکول سسٹم‘ نزد ڈیال ہاﺅس‘ کینال بینک‘ لاہورکے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے الائیڈ سکول(گرلز برانچ)‘ کلاسک کیمپس‘ ہربنس پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل بریڈ لاءہال سکول‘ بلال گنج‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بھٹو کالونی ‘ شاہدرہ‘ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول‘ ویونگ فیکٹری‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 500تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4