بی ایس سی نر سنگ اینول امتحانات ، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

بی ایس سی نر سنگ اینول امتحانات ، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس سی نر سنگ (چار سالہ پروگرام ) اینول امتحانات2014ءکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 جون جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ3جون ہے بی ایس سی نر سنگ فرسٹ اور تھرڈ ائیر اینول2014ءکے امتحان16جون اور بی ایس سی نر سنگ (چار سالہ پروگرام ) سیکنڈ اور فورتھ ائیراینول 2014ءکے امتحان 17جون سے شروع ہونگے ۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4