قوم نصاب تعلیم کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، محمد اکرم رضوی

قوم نصاب تعلیم کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، محمد اکرم ...

لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والوں سے مذاکرات کرکے قائد و اقبال کی روح کو تڑپا کر رکھ دیا ہے، قوم نصاب تعلیم کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،حکمران غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے نصاب تعلیم کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،عالمی قوتوں کے اشاروں پر نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ،ریاست مخالف دہشت گردوں سے مذاکرات وطن دشمنی ہے،18کروڑ عوام کو متحد اور بیدار ہوکر وطن مخالف قوتوں کا راستہ روکنا ہو گا دہشت گردوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے اور کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک توڑا جائے،اورفرقہ وارنہ دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کی بیرونی فنڈنگ روکی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے سابق ناظم چوہدری احسان جٹ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

مزید : میٹروپولیٹن 4