المحمدیہ سٹوڈنٹس کے طلباءتھرپارکر میں امدادی سرگرمیوں میںمصروف ہیں، محمد حارث

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے طلباءتھرپارکر میں امدادی سرگرمیوں میںمصروف ہیں، محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)المحمدیہ سٹوڈنٹس کے طلباءکی کثیر تعداد فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہمراہ تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میںمصروف ہے تھرپارکر کے مختلف سکولوں میں طلباءکو ابتدائی طبی امداد اور نظریہ پاکستان سے متعلق آگاہی جبکہ استحکام پاکستان کے حوالہ سے ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے ناظم انجینئر محمد حارث نے طلباءذمہ داران کے ایک وفد کے ہمراہ تھرپارکر کا دورہ کر کے واپس لاہور پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں المحمدیہ سٹوڈنٹس سندھ کے امیر فیصل امین ‘ شعبہ کالجز کے امیر ابوبکر مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
 المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ناظم انجینئر محمد حارث نے کہاکہ پاکستانی میڈیا تھر پارکر کے عوام کو بھول چکا ہے اور این جی اوز بھی تھرپارکر سے واپس جا چکی ہیںلیکن ان حالات کے باوجود المحمدیہ سٹوڈنٹس فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن تھر پارکر کے لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ ہم نہ صرف یہاں کے لوگوں کو ہنگامی حالات میں امداد دیں گے بلکہ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے کارکن اس سے قبل بھی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر یہاں امدادی کاروائیاں میں مصروف رہے ہیں