پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ای ڈی او ایجوکیشن لاہور سے ملاقات
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے وفد میاں ارشد، ملک سعید، چوہدری محمد علی، رانا خالد ، مرزا طارق، محمود رضا، غلام شبیر، یار محمد، امتیاز شاہین ، سجاد حسین نے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی کے ہمراہ ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان کے ساتھ اساتذہ لاہور کے زیر التواءمسائل پر ملاقات کی اساتذہ رہنماﺅں نے اساتذہ کی پولیو ڈیوٹیوں پر اپنے خدشات سے اُنہیں آگاہ کیا کہ یہ بات طے تھی کہ اساتزہ کو پولیو ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی جگہ درجہ چہارم یا کلریکل سٹاف تعینات ہوگا لیکن اچانک اساتذہ کو تعینات کرنا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ دوسری طرف ٹیچر پیکیج 2013 نہیں ملا اور ان سروس پروموشن جس کی DPC ہو چکی ہے لیکن آرڈرز جاری نہیں ہو سکے ڈپٹی ڈی اوز کے دفاتر میں اساتذہ کے بیشتر مسائل زیر التواءہیں PEC کے ناقابل اعتماد رزلٹ پر اساتذہ کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے اور حتمی رزلٹ آنے تک کسی ٹیچر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے بعض اساتذہ کو 15 اگست تا 31 اگست تک کے کنوینس الاﺅنس کی ادائیگی بذریعہ بلز ابھی تک نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ پریشان ہیں ای ڈی او ایجوکیشن لاہور نے مسائل سننے کے بعد کہا کہ اس مرتبہ مجبوراً اساتذہ کو پولیو ڈیوٹی پر بھیجنا پڑا لیکن آئندہ گریز کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈی ای اوز اور ڈی ای اوز کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی کہ وہ اساتذہ کے مسائل جلد از جلد نمٹائیں۔