علماءکرام کو اپنے کردار سے معاشرے میں تبد یلی لانا ہوگی،علامہ راغب نعیمی

علماءکرام کو اپنے کردار سے معاشرے میں تبد یلی لانا ہوگی،علامہ راغب نعیمی

لاہور(پ ر)علماءکرام کو اپنے کردار سے معاشرے میں تبد یلی لانا ہوگی علوم دینہ سے دوری مسلم قوم کے زوال کا باعث بن رہی ہے ۔مسلم قوم کی عظمت رفتہ کی بحا لی کےلئے ہمیں علم کی شمع روشن کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے جامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہونے طلباءکے اعزازمیں دیئے کئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن سازشوں سے آگاہی دینی ودنیاوی علوم کے حصول کے بغیر ناممکن ہے ،علم کی روشنی ضلالت کے اندھیروں کو ختم کردیتی ہے۔ اور دین کا علم دیگر علوم سے بڑھ کر زندگی کے حقیقی مقاصد سے آشناہی فراہم کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4