پی آئی اے کا پروازوں میں عطیات کےلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لفافے رکھنے کا انتظام

پی آئی اے کا پروازوں میں عطیات کےلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لفافے رکھنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کینسر کے ہزاروں مریضوں کو علاج میں مدد فراہم کرنے کےلئے پی آئی اے نے سی ایس آر پروگرام کے تحت اپنی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں میں عطیات جمع کرنے کےلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لفافے رکھنے کا انتظام کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے درمیا ن ایک معاہدہ طے پایا شوکت خانم ہسپتال کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق اعظم اور پی آئی اے کے فوڈ اینڈ فلائٹ سروسز کے ڈائریکٹر امان اللہ قریشی نے پی آئی اے کراچی آفس میں ایک تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کئے معاہدے کے مطابق طیارے میں موجود عملہ اپنے اعلانات کے دوران مسافروں کو عطیات جمع کروانے کےلئے فرنٹ سیٹ پاکٹ میں موجود شوکت خانم ہسپتال کے لفافوں کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا اس سہولت سے کینسر کے غریب مریضوں کےلئے عطیات جمع ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پشاور میں تعمیر ہونے والے پاکستان کے دوسرے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ بھی ہوگی تاکہ خیبر پختونخواہ کے مریضوں کو ان کے گھر کے نزدیک کینسر کے جدید ترین علاج کی سہولت میسر آسکے