جمعیت علماءپاکستان کل یوم احتجاج منائے گی

جمعیت علماءپاکستان کل یوم احتجاج منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک کے مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر گستاخانہ پروگراموں، معاشرے میں بے حیائی ، بے راہ روی اور مادر پدر آزاد ماحول پیدا کرنے کے خلاف جمعیت علماءپاکستان 23مئی کو ملک بھر میں ”یوم احتجاج “منائے گی ۔ملک بھر میں جے یو پی کی صوبائی ،ضلعی اور علاقائی تنظیمی معاشرتی بے حیائی کے خلاف پروگرام منعقد کریں گی۔علماءو خطباءخطابات جمعتہ المبارک میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے اس ناسور کے خلاف تقاریر کریں گے۔