خاتون سمیت 2بچے دیور کے قبضہ سے بازیاب ،عدالت میں پیش

خاتون سمیت 2بچے دیور کے قبضہ سے بازیاب ،عدالت میں پیش

لاہور(نامہ نگار)عدالتی بیلف نے حبس بے جا کی دائر دراخوست پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 2بچوں کو دیور کے قبضہ سے بازیاب کرواکر ایڈیشنل سیشن جج وسیم الرحمن خاکوانی کی عدالت میں پیش کردیا فاضل عدالت نے ایس ایچ او اچھرہ کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ فاضل عدالت میں خاتونسمیرا کے بوڑھے باپ نے ایڈووکیٹ اقبال کے وساطت سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کا داماد آصف اسکی بیٹی سمیرا اور اسکے 2بچوں کو اسکے دیور ریاض کے پاس چھوڑ کر کویت چلا گیا ہے درخواست گزار خاتون نے الزام عائد کررکھا تھا کہ دیور اس کے زیورات ہتھیانے کے ساتھ ساتھ اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے اور اس نے سائل کی بیٹی کو زبردستی حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے جس پر فاضل عدالت کی جانب سے مقرر بیلف نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر خاتون سمیت دونوں بچوں کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جس کے بعد عدالت نے دیور ریاض کے خلاف تھانہ اچھرہ کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4