ٹکٹ چیکر کے قتل میں ملوث3ملزمان کی ضمانتیں خارج

ٹکٹ چیکر کے قتل میں ملوث3ملزمان کی ضمانتیں خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی نے سرگودھا ایکسپریس کے سینئر ٹکٹ چیکر کے قتل میں ملوث3ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیںجبکہ مقدمہ میں شریک چوتھے ملزم کو راضی نامہ ہونے پربری کردیا ہے ۔ فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت4 جون تک ملتوی کردی ہے تاہم آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی استغاثہ کے مطابق بغیر ٹکٹ سفر کرنے سے منع کرنے پر ملزمان بشارت ، خرم شہزاد، عادل اور بلال نے تلخ کلامی پر5ماہ قبل سرگودھا ایکسپریس کے سینئر ٹکٹ چیکر شبیر حسین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھاجس پر ریلوے پولیس کے سب انسپکٹر کی درخواست پر تھانہ ریلوے میں مقدمہ درج کررکھا ہے ۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تو ایک ملزم بلال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول شبیر حسین کے لواحقین سے راضی نامہ ہو گیا ہے جبکہ ملزمان بشارت اور خرم شہزاد کے وکلاءنے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان بے قصور ہیں اور انہیں اس میں ملوث کردیا گیا ہے لہٰذا ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4