2سوضامنوں کےخلاف کارروائی کا حکم جاری

2سوضامنوں کےخلاف کارروائی کا حکم جاری

لاہور(نامہ نگار)ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان کی طرف سے عدالتوں میں حاضر نہ ہونے پر9ایڈیشنل سیشن ججوں نے تقریباً200ضامنوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی جائیداد یں قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔سیشن عدالتو ں نے منشیات کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت دینے والے ضامنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔فاضل ججوں نے اس حواے سے ضامنوں کے مکمل کوائف ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر کو بھجوادیئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4