این اے 101 گوجرانوالہ ،مسلم لیگ جے کے امیدوار کی دائر الیکشن مسترد پٹیشن مسترد

این اے 101 گوجرانوالہ ،مسلم لیگ جے کے امیدوار کی دائر الیکشن مسترد پٹیشن مسترد

لاہور (نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 101گوجرانوالہ میں مسلم لیگ جے کے امیدوار احمد چٹھا کی طرف سے دائر الیکشن مسترد پٹیشن مسترد کر دی الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی نے حلقہ این اے 101گوجرانوالہ سے ناکام امیدوار احمد چٹھا کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارمسلم لیگ جے کے امیدوار احمد چٹھا نے بتایا کہ حلقے میںمسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار احمد چیمہ دھاندلی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ۔فاضل جج نے درخواست پر ریٹائرڈ سیشن جج کی سربراہی میں لوکل کمیشن تشکیل دے رکھا تھا۔لوکل کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ حلقہ این اے 101گوجرانوالہ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا تو دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔جس پر فاضل جج نے دائر انتخابات مسترد کی پٹیشن مستردکر دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4