عدالتی حکم عدولی، 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی، 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالتوں نے عدالتی حکم عدولی کرنے والے 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی اولاہور کو رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے جن ایس ایچ او ز کے خلاف کارراوئی کا حکم دیا گیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی ،کاہنہ ،ملت پارک ،نشتر کالونی ،لوئر مال فیکٹری ایریا اور تھانہ سندر شامل ہیں سی سی پی او لاہور کو مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ فاضل عدالتوں میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں زیر سماعت ہیںجس پر متعدد بار مذکورہ ایس ایچ او ز کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت حاضر نہ ہوئے جس پرگزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔