قتل کا خوف، ماں انصاف اور تحفظ کےلئے سیشن عدالت پہنچ گئی
لاہور(نامہ نگار)جائیداد ہتھیانے والے ناخلف بیٹے کی جانب سے قتل کئے جانے کے خوف سے ماں انصاف اور تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے متعلقہ تھانے اور ناخلف بیٹے سمیت دیگر کو آج 22مئی کوعدالت طلب کرلیا ہے ۔فاضل عدالت میں درخواست گزار ماں شکیلہ خانم نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکے ناخلف بیٹے نوید نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اسے گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اب سے بھی قتل کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اس نے تحفظ اور انصاف کےلئے عدالت سے رجوع کیا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے آج فریقین کو طلب کرلیا ہے ۔