ڈی سی او کا رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کرنے کا حکم

ڈی سی او کا رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کرنے کا حکم


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے شہر کے ڈیڑھ سو کے قریب رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلروں کا ریکارڈ چیک کرنے کا حکم دے دیا ہے انہوں نے ڈی سی او آفس کی اسلحہ برانچ کو ہدایت کی کہ وہ ا سلحہ ڈیلروں کی سٹاک ٹیکنگ، خریدوفروخت اور ذخیرہ شدہ اسلحہ کو چیک کیا جائے جس پر ضلعی حکومت کی انسپکشن ٹیم نے رائیونڈ اور مانگا منڈی میں اسلحہ ڈیلروں کی چیکنگ کی اوردوران چیکنگ حسن آرمز ڈیلر رائیونڈ، تاج دین آرمز ڈیلر رائیونڈ، یونس آرمز ڈیلر مانگا منڈی، آفریدی آرمزسے ممنوعہ بور کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ ڈیلروں کے خلاف پرچے درج کر وا دئیے گئے ہیں اورضبط کیا گیا ممنوعہ بور کا اسلحہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4