نیشنل سیکیورٹی کونسل کو فعال بنایا جائے، آفتاب لودھی

نیشنل سیکیورٹی کونسل کو فعال بنایا جائے، آفتاب لودھی

لاہور( پ ر)چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ قومی معاملات جزوقتی پالیسیوں کے ہاتھوں ابتر ہو رہے ہیں اور جھوٹی تسّلیوں سے قوم کو بہلایا جا رہا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک تاریخ کے شدید ترین بحران سے گذر رہا ہے مشرق میں نریندر مودی، مغرب میں عبداﷲ عبداﷲ، سرحد میں طالبان، سندھ میں ٹارگٹ کلرز، بلوچستان میں بی ایل اے اور پنجاب میں فرقہ واریت کے سر پرست، ان تمام چیلنجز کے لیے کوئی مربوط و مو¿ثر قومی پالیسی تشکیل نہیں دی گئی قومی سلامتی کے ضامن پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نیچا دکھایا جا رہا ہے نریندر مودی کے پاکستان دشمن بیانات کو نظر انداز کر کے دعوت دی جا رہی ہے افغانستان میں شمالی اتحاد کا بھارت سے گٹھ جوڑ، سرحد میں طالبان اور ان سے مذاکرات کی آڑ میں ان کو مستحکم ہونے کا موقع فراہم کرنا، سندھ میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف دھیما آپریشن، بلوچستان میں بی ایل اے کو کھلی چھٹی اور پنجاب میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر قومی بقاءکے خلاف برسرِپیکار ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح حکمت ِ عملی نظر نہیں آتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4