پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرار داد کی منظوری قابل تعریف ہے، ایم ایس ایف

پنجاب اسمبلی میں فوج کی حمایت میں قرار داد کی منظوری قابل تعریف ہے، ایم ایس ...

لاہور(پ ر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس عبدالرزاق سٹیڈیم شاہدرہ میں ہوا جس میں عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ان میں عثمان لودھی، شفقت جٹ، احتشام گجر، عالمگیر لودھی، رانا وقاص، نعمان جٹ شامل ہیں اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے فوج کی حمایت میں قرار داد منظور کرنے پر اظہار تشکر کیا اور ملکی بقاءکے لئے پاک فوج کے جوانوں کی خدمات و قربانیوں کی تعریف کی گئی ایم ایس ایف کے رہنماﺅں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف قیادت ہی ملک کو بھنور سے نکال سکتی ہے تنظیم کے جوان ملکی بقاءکے لئے ہم وقت اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے اپیل کی کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباءتنظیموں کو فعال بنایاجائے تعلیمی ایمرجنسی کی تعریف کرتے ہوئے خیال ظاہر کیاگیا کہ تعلیمی اداروںکی بہتری ملک ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4