وزیراعلیٰ آٹوپارٹس مارکیٹ میں پانی اور ٹیلیفون لائنوں کی بندش کا نوٹس لیں ، وقار احمد

وزیراعلیٰ آٹوپارٹس مارکیٹ میں پانی اور ٹیلیفون لائنوں کی بندش کا نوٹس لیں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ایوانِ صنعت و تجارت میں فاﺅنڈرز گروپ کے رہنما اور انجمن تاجران آٹوپارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ایشیاءکی سب سے بڑی آٹوپارٹس مارکیٹ بادامی باغ میں گزشتہ تین دنوں سے پانی اور آٹھ دنوں سے ٹیلیفون لائنوں کی کی بندش کا نوٹس لیں کیونکہ اس کی وجہ سے تاجر شدید پریشان ہیں ایک بیان میں وقار احمد میاں نے کہا کہ ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا نے ترقیاتی کاموں کے نام پر بُری طرح اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے ٹیلیفون اور پانی سپلائی کی پائپ لائنیں بھی کاٹ دیں جس کی وجہ سے ایک طرف تو بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ کے تاجر ملک اور بیرون ملک ڈیلرز اور خریداروں سے رابطے کرنے سے محروم ہوگئے ہیں اور دوسری طرف بادامی باغ میں کسی بھی جگہ حتی کہ مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں بارہاشکایات کے باوجود واسا، ٹیپا اور ایل ڈی اے نے کان نہیں دھرے۔


 وقار احمد میاں نے کہا کہ تاجروں کے لیے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ملکی و غیرملکی ڈیلرز اور خریداروں سے رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے مگر ٹیپا اور ایل ڈی اے نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سترہ ہزار سے زائد ٹیلیفون خاموش کردئیے جس کی وجہ سے تاجروں کو بڑے نقصان کا سامناہے
جبکہ پانی کی بندش جلتی پر تیل چھڑک رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کو بادامی باغ میں ٹیلیفون اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کے احکامات صادر کریں۔