نائجیریا :دو کار بم دھماکوں میں 118ہلاک 56زخمی
نائیجریا (ثناء نیوز)نائیجریا میں دو کار بم دھماکوں میں 118 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے برطانوی پولیس کے مطابق کار بم دھماکے وسطی نائیجریا کے شہر جوزکی ایک مارکیٹ میں کئے گئے دھماکوں کے نتیجہ میں 118 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کامو ں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران دوسرا دھماکہ ہو گیا دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتیں گر گئیں حکام کے مطابق عمارتیں گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہو سکتی ہے ۔۔پہلا دھماکہ شہر کے ایک مصروف بازار میں ہوا اور دوسرا دھماکہ اس کے قریب ہی ایک ہسپتال کے باہر ہوا۔ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم نائجیریا میں سرگرم شدت پسند گروپ بوکو حرام حالیہ بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔قومی ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے رابطہ کار محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم نے ملبے سے اب تک 118 لا شیں نکالیں۔ اس میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی بھی ایسے ملبہ ہے جسے ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان دھماکوں میں 56 افراد زخمی بھی ہوئے۔حالیہ برسوں کے دوران جوس شہر میں عیسائی اور مسلمان گروہوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ابھی تک کسی بھی گروہ نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔صوبائی گورنر کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔
بازار اور بس ٹرمینل شہر کے تجارتی مراکز میں شامل ہیں۔دوسرا دھماکہ پہلے دھماکے کے 30 منٹ بعد ہوا جس میں بعض امدادی کارکن بھی ہلاک ہوئے ہیں،علاقے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور نوجوانوں نے بعض راستوں کو بند کر دیا ہے جبکہ مذہبی رہنماووں نے عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔