ایپل اور سام سنگ تمام تنازعات عدالت سے باہر حل کرنے کے خواہشمند

ایپل اور سام سنگ تمام تنازعات عدالت سے باہر حل کرنے کے خواہشمند
ایپل اور سام سنگ تمام تنازعات عدالت سے باہر حل کرنے کے خواہشمند

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل اور سام سنگ اس مہینے کے شروع میں پھر عدالت میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے جس میں کچھ مخلوط فیصلے کئے گئے۔ آٹھ لوگوں پر مشتمل جیوری کے مطابق سام سنگ نے ایپل کے پانچ میں سے تین پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس کے لئے سام سنگ کو ایپل کو 119.6ملین ڈالر کی رقم ادا کرنا ہوگی جو کہ آئی فون بنانے والوں کی طرف سے مانگ کئے جانے 2.2 ملین ڈالر سے کافی کم ہیں لیکن دوسری طرف ایپل بھی سام سنگ کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ہے جس کے لئے ایپل کو سام سنگ کو 158.400 ڈالر کی رقم ادا کرنا ہوگی جو کہ سام سنگ کی مانگ 6.2 ملین ڈالر سے کافی کم ہے۔ کورین ٹائمز کے مطابق دونوں کمپنیوں کے ایک دوسری کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے اور ان مخلوط فیصلوں کے بعد مذاکرات کا ایک آسان حل سامنے آیا ہے۔ دونوں کمپنیاں اپنے تمام عدالتی تنازعات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ پچھلے ہفتے ایپل اور گوگل کے موٹرولا کے درمیان تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرلئے گئے ہیں۔ نئے معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کے خلاف پیٹنگ کے دعوے مسترد کردیں گی اور جہاں ضرور ت ہوگی مل کر کام کریں گی۔ جنوری میں ایپل اور سام سنگ کو عدالت سے باہر تمام معاملات حل کرنے کے لئے رضامند کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو کہ کامیاب نہیں ہوئی۔ اب دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ نئی کوشش کتنی کامیاب رہے گی۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مزید : بزنس