منشیات کیس، ملزم فاروق اقبال کو 6 ماہ قید اور 10 ہزار جرمانہ کی سزا

منشیات کیس، ملزم فاروق اقبال کو 6 ماہ قید اور 10 ہزار جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کیس میں ملوث ملزم فاروق اقبال کو منشیات کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر6ماہ قید اور10ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ملزم پر الزام تھا کہ سے تھانہ مناواں کی پولیس نے دوران تلاشی 2کلو600گرام چرس برآمد کر کے مذکورہ ملزم کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا ۔گزشتہ روز سماعت کے بعد فا ضل جج نے مذکورہ بالا حکم سنا دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4