روس اور چین کے درمیان دفاعی تعاون عالمی اسلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے،پیوٹن

روس اور چین کے درمیان دفاعی تعاون عالمی اسلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے،پیوٹن ...

                                    ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون عالمی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ اعلان اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے طیاروں کی تیاری میں روس چین تعاون کوسراہتے ہوئے کہا کہ نئے طیاروں کی تیاری میں روس اور چین کے تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ موٹر سازی کے شعبے میں بھی روس چین تعاون پروان چڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں تعاون پروان چڑھ رہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک مالیاتی انفراسٹرکچر کو بھی فروغ دیں گے۔ روسی رہنما نے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں قومی کرنسیوں کے استعمال کو بھی بڑھایا جائے گا اور مالیات کے شعبے کو مستحکم بنانے کے نئے طریقے وضع کئے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر