پی پی 103 گوجرانوالہ ،مسلم لیگ جے کے امیدوار کی دائر الیکشن مسترد پٹیشن مسترد

پی پی 103 گوجرانوالہ ،مسلم لیگ جے کے امیدوار کی دائر الیکشن مسترد پٹیشن مسترد

لاہور (نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 103گوجرانوالہ میں مسلم لیگ جے کے امیدوار احمد چٹھا کی طرف سے دائر الیکشن مسترد پٹیشن مسترد کر دی الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی نے حلقہ پی پی 103 گوجرانوالہ سے ناکام امیدوار احمد چٹھا کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارمسلم لیگ جے کے امیدوار احمد چٹھا نے بتایا کہ حلقے میںمسلم لیگ ن کے امیدوار اکمل سیف چٹھا دھاندلی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی فاضل جج نے درخواست پر ریٹائرڈ سیشن جج کی سربراہی میں لوکل کمیشن تشکیل دے رکھا تھا۔لوکل کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ حلقہ پی پی 103گوجرانوالہ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا تو دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے جس پر فاضل جج نے دائر انتخابات مسترد کی پٹیشن مستردکر دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4