افریقی ملک جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی

افریقی ملک جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی

                                          خرطوم (این این آئی)افریقی ملک جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباءتیزی سے پھیلنے لگی یہ بات اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کی جانب سے کی گئی۔ یونیسف حکام کے مطابق گزشتہ جمعہ کے دن دارالحکومت جوبا میں ہیضے کی وباءکے پھیلنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اب دو مزید علاقوں میں ہیضے کے مریض رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں ہر روز دوگنا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک دارالحکومت جوبا میں ہیضے سے دو افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں واقع اقوام متحدہ کے مراکز پر 80 ہزار کے قریب افراد پناہ لئے ہوئے ہیں جو کیمپوں کی گنجائش سے کہیں زیادہ ہیں۔

مزید : عالمی منظر