جیوکے مارننگ شو میں اہل بیت ؓکی شان میں گستاخی اسلام پر حملہ ہے، منیر احمد نعمانی

جیوکے مارننگ شو میں اہل بیت ؓکی شان میں گستاخی اسلام پر حملہ ہے، منیر احمد ...

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی )انجمن محمدیہ نعمانیہ رجسٹرڈ پاکستان کے سربراہ علامہ قاضی منیر احمد نعمانی کی زیر صدارت دارالعلوم غوثیہ صدیقیہ (رجسٹرڈ)بلدیہ کوٹ عبدالمالک میں مذمتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صاحبزادہ سیدولی سعید شاہ بخاری ،حافظ ذوالفقار احمد رضوی ، قاری محمد علی فاروقی، قاری غلام مرتضیٰ قادری ، حافظ محمد حبیب اللہ علوی، حافظ محمد احسان الحق رضوی، مولانا صاحبزادہ ہارون الرشید قادری، صاحبزادہ عبدالمجید حیدری،قاری محمدعمران صدام اور حافظ جمیل الرحمن انقشبندی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی منیر احمد نعمانی نے کہاکہ جیوکے مارننگ شو میں اہل بیت کی شان میں گستاخی اسلام پر حملہ ہے۔پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف سازش کرنیوالے محب وطن نہیں ہیں چند شرپسند عناصر کی طرف سے آئی ایس آئی اور پاک فوج پر الزام ترشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی شان میںگستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4