یمن،فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ،33افراد مارے گئے

یمن،فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ،33افراد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          صنعا ئ(این این آئی)یمن میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں گیارہ فوجیوں سمیت 33افراد مارے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے شہر امران کے مغربی مضافاتی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں گیارہ یمنی فوجی اور چودہ باغی مارے گئے۔ جھڑپیں اس علاقے میں حکومتی چوکی پر باغیوں کے حملے کے بعد شروع ہوئیںامران شہر میں باغیوں نے یمنی فوج کے خلاف مسلح پریڈ کی۔ یہ اس علاقے میں اپنی موجودگی منوانا چاہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -