گندم کی نقل وحرکت پر پابندی سے کسان اپنی محنت کی کمائی سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتے، تنویر اشرف

گندم کی نقل وحرکت پر پابندی سے کسان اپنی محنت کی کمائی سے پورا فائدہ نہیں ...


لاہور( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کسان اتحاد کے گندم کی بین الضلعی نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی وجہ سے چھوٹے کسانوں کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ساری گندم کی پیداوار حکومت خرید نہیں سکتی اور کسانوں کو روپے پیسے کی سخت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے جو قرض لئے ہوتے ہیں اور دوسری ضرورتوں کو پورا کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گندم کی نقل وحرکت پر پابندی سے وہ اپنی محنت کی کمائی سے پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتے کیونکہ وہ اسے ذخیرہ نہیں کر سکتے ہیں اس لیے انکو حکومت کی مقرر کردہ گندم کی قیمت سے کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتی ہے تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کی وجہ سے غرباء کو بھی گندم مہنگے داموں ذخیرہ اندوزوں سے خریدنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں فرق لوگوں کے درمیان وفاق کے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں جو قومی وحدت کے مفاد میں نہیں۔ تنویر اشرف کائرہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گندم کی ممکنہ سمگلنگ کو روکنے لیے فول پروف انتظامات کرے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کا رمضان پیکج صرف غریبوں کے لیے وقف ہونا چاہیے اسکا خاص و عام پر نفاذ اسکے بنیادی مقاصد سے انحراف کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4